29 اگست 2015 - 10:10
جوہری معاہدے کو سیاسی تناؤ کا شکار نہ بنایا جائے: صالحی

ایرانی جوہری توانائی ادارے کے سربراہ نے جوہری معاہدے پر تنقید کرنے والوں کو ایک تکنیکی جواب میں کہا ہے کہ مشترکہ جامع ایکشن پلان (جوہری معاہدہ) کو سیاسی تناؤ کا میدان نہ بنایا جائے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی جوہری توانائی ادارے کے سربراہ نے جوہری معاہدے پر تنقید کرنے والوں کو ایک تکنیکی جواب میں کہا ہے کہ مشترکہ جامع ایکشن پلان (جوہری معاہدہ) کو سیاسی تناؤ کا میدان نہ بنایا جائے.

'علي اكبر صالحي' جو ايران اور مغرب كے درميان ہونے والے جوہري مذاكرات كے اوسط ايام ميں اس عمل كي پيشرفت كے مقصد سے ايراني وزير خارجہ محمد جواد ظريف اور جوہري مذاكراتي ٹيم ميں شامل ہوئے تھے كہا كہ غلط معلومات كي بنا پر ايران جوہري معاہدے كے حوالے سے لوگوں كے ذہنوں كو گمراہ نہ كيا جائے.

يہ بات انہوں نے بيجنگ سے تہران روانگي سے پہلے ارنا كے نمائندے كو خصوصي انٹرويو ديتے ہوئے كہي.
اس موقع پر انہوں نے مزيد كہا كہ ويانا معاہدے اور مشتركہ جامع ايكشن پلان پر لوگوں كو تشويش كا شكار نہ كيا جائے.
صالحي نے كہا كہ جوہري مذاكرات كاروں كا ايك اہم فرض يہ ہے كہ معاہدے كے حوالے سے لوگوں كے ابھامات كو دور كريں تاہم بعض لوگوں كي جانب سے جوہري معاہدے پر غيرضروري تشويش كا اظہار كيا جاتا ہے جبكہ ان كا مقصد كچھ اور ہے.
سنئير ايراني جوہري عہديدار نے مخصوص فريق كو تجويز دي ہے كہ وہ اپني پارٹي كے مفادات كي بجائے قومي مفاد كو مد نظر ركھيں اور جوہري معاہدے كو اپنے لئے سياسي تناؤ كا ميدان نہ بنايا جائے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲